ہیڈ اساتذہ کیلئے یونیسیف کے اشتراک سے تربیتی پروگرام

 ہیڈ اساتذہ کیلئے یونیسیف کے اشتراک سے تربیتی پروگرام

ملتان سمیت 7 اضلاع کے نامزد ہیڈ اساتذہ تربیتی ورکشاپ میں شریک ہونگے

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے یونیسیف کے تعاون سے سرکاری سکولوں کے ہیڈ اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بہتر بنانے کیلئے دو روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تربیتی پروگرام ‘‘انگلش اینڈ ڈیجیٹل گرلز ایجوکیشن’’پروجیکٹ کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں لاہور، لودھراں، ننکانہ صاحب، قصور، شیخوپورہ، ملتان اور راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں، جن کے ساتھ نامزد سکولوں اور ہیڈ اساتذہ کی فہرستیں بھی منسلک ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق تربیتی ورکشاپ دو مرحلوں میں منعقد ہوگی۔ پہلے مرحلے میں لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، ملتان اور لودھراں کے نامزد ہیڈ اساتذہ 28 اور 29 ستمبر 2026 کو تربیت حاصل کریں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں ضلع راولپنڈی کے ہیڈ اساتذہ کی تربیت 30 ستمبر سے یکم اکتوبر تک ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے متعلقہ ضلعی تعلیمی افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایج پروجیکٹ کی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون اور رابطہ یقینی بنائیں۔ تمام نامزد ہیڈ اساتذہ کی مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر 100 فیصد حاضری اور شرکت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ ہے تاکہ تربیتی پروگرام کے مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...