وہاڑی میں شہریوں پر مبینہ تشدد متاثرین کا شدید احتجاج
وہاڑی(خبرنگار ، نمائندہ خصوصی )چک نمبر 228 اوڈاں والی کے رہائشی محمد اسلم اور عبدالغفار نے اہل علاقہ محمد ارشد، محمد خالد، محمد اقبال، عبدالجبار، خالد بوس، عبدالمجید، محمد انور، اقبال، عمر فاروق، طارق، ارشد بلا سمیت دیگر افراد کے ۔۔
ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چک نمبر 228 رانیاں والی سے دوائی لے کر واپس آتے ہوئے رانا ریحان، علی حمزہ عرف ڈی پی او، علی گرواہ، مہر نوید، رانا مصور، رانا وحید، رانا ثقلین سمیت 20 سے 25 مسلح افراد نے مبینہ طور پر ان کا راستہ روک کر ڈنڈوں سے تشدد کیا۔ متاثرین کے مطابق مبینہ تشدد کے دوران ان کے کپڑے پھاڑ دیے گئے جبکہ محمد اسلم کے ہاتھ کا انگوٹھا بھی ٹوٹ گیا، اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ متاثرین نے بتایا کہ واقعے کے بعد وہ علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چند روز قبل بھی مذکورہ افراد مبینہ طور پر گاؤں میں آکر فائرنگ اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں، جس پر تھانہ صدر وہاڑی میں مقدمہ درج کرایا گیا، تاہم ان کے بقول دوبارہ مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments