اے سی کابستی جڑھ کا دورہ ، مستحقین کو اراضی کا قبضہ دلوایا
ام حبیبہ نے اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے تحت الاٹ شدہ رقبوں کا معائنہ کیا
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ام حبیبہ نے بستی جڑھ کا فیلڈ وزٹ کیا، جہاں انہوں نے اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے تحت مستحقین کو الاٹ کیے گئے رقبہ جات کا موقع پر جائزہ لیا اور انہیں اراضی کا عملی قبضہ دلوایا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے الاٹ شدہ رقبہ جات کا معائنہ کیا اور مستحقین کو قبضہ فراہم کرنے کے عمل کی خود نگرانی کی۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ الاٹ شدہ اراضی سے متعلق تمام امور مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کیے جائیں اور مستحقین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کا مقصد مستحق خاندانوں کو سہولت فراہم کرنا اور انہیں روزگار کے حوالے سے بہتر مواقع دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں اور سرکاری پروگراموں پر عملدرآمد کی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے ، تاکہ مستحق شہریوں کو ان کا حق بروقت فراہم کیا جا سکے ۔ انتظامیہ کے مطابق مستحقین کو الاٹ شدہ اراضی کا قبضہ فراہم کرنے کا عمل جاری ہے اور متعلقہ افسران کو قانونی و انتظامی تقاضے مکمل کرتے ہوئے شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments