ضلع کونسل کبیروالا کا دفتر خستہ حال، سہولیات سے محروم
چھت، دیواروں میں دراڑیں، ملازم گرمی میں درختوں تلے کام کرنے پر مجبور
جودھ پور(نمائندہ دنیا )* ضلع کونسل خانیوال کا فوارہ چوک کبیروالا میں قائم تحصیل دفتر خستہ حالی کا شکار ہے ، جہاں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ عمارت کی چھت اور دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں جبکہ کھڑکیاں اور دروازے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمارت میں بجلی اور لائٹ کا مناسب انتظام موجود نہیں، جس کے باعث شدید گرمی میں ملازمین درختوں کی چھاؤں میں بیٹھ کر سرکاری امور انجام دینے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران اکثر کبیروالا کا دورہ کرتے ہیں، تاہم انہیں بہتر مقامات کا معائنہ کروایا جاتا ہے ۔ اہلِ کبیروالا نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ دفتر کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لے کر تعمیر و مرمت کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ ملازمین اور سائلین کو بنیادی سہولیات میسر آسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments