پارکس و گرین بیلٹس کی مؤثر دیکھ بھال یقینی بنانے کا حکم
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی ہدایات کی روشنی میں شہر کی خوبصورتی، گرین بیلٹس کی بحالی، پارکس کی بہتری اور ۔۔۔
شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پی ایچ اے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز محمد یوسف چھینہ نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے ایڈمن اینڈ فنانس خالد نعیم بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس کے دوران شہر میں شجرکاری، پارکس کی تزئین و آرائش، گرین بیلٹس کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی اور شہری خوبصورتی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ متعلقہ افسران نے جاری ترقیاتی و خوبصورتی کے منصوبوں، دستیاب وسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد یوسف چھینہ نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہر کو سرسبز، صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور پارکس و گرین بیلٹس کی مؤثر دیکھ بھال یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments