راولپنڈی، رواں سال ڈینگی کے 38کیسز کی تصدیق
اس وقت 12مریض زیر علاج ہیں جن میں 8تصدیق شدہ کیسز شامل
راولپنڈی (اے پی پی) ضلع راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 38کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ رواں ماہ مزید 5نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے شبہ میں 5ہزار 46افراد کی اسکریننگ کی گئی، اس وقت 12مریض زیر علاج ہیں جن میں 8تصدیق شدہ کیسز شامل ہیں تاہم ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ راولپنڈی ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق اکتوبر میں اب تک ڈینگی کے 5کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ستمبر میں 27کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اگست میں ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ اتھارٹی کے مطابق ڈینگی کے خاتمے کیلئے ضلع بھر میں 415آٹ ڈور اور 985ان ڈور ٹیمیں ویکٹر سرویلنس میں مصروف ہیں جبکہ 17ہزار 859ہاٹ اسپاٹس رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں تمام علاقوں میں سروے کا عمل مکمل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments