ایچ ای سی کا ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ

ایچ ای سی کا ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ

سلیب یکم جولائی سے نافذ، اضافی اخراجات جامعات خود برداشت کرینگی

ملتان (خصوصی رپورٹر)ایچ ای سی نے ملک بھر کی جامعات میں ٹینور ٹریک سسٹم (ٹی ٹی ایس) کے تحت خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے نئی تنخواہ سلیب جاری کردی۔ نئی سلیب کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ 30 جون 2026 تک ٹی ٹی ایس پر کام کرنے والے اساتذہ کی تنخواہیں بھی نئی سلیب کے مطابق ایڈجسٹ کی جائیں گی۔ایچ ای سی کے مطابق ٹی ٹی ایس پروفیسر کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 4 لاکھ 7 ہزار 220 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 7 لاکھ 12 ہزار 30 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر کی کم از کم تنخواہ 3 لاکھ 70 ہزار 810 روپے اور زیادہ سے زیادہ 6 لاکھ 45 ہزار 610 روپے ہوگی۔ اسسٹنٹ پروفیسر کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ 88 ہزار 20 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ 53 ہزار 820 روپے مقرر کی گئی ہے ۔کمیشن کے مطابق نئی سلیب کے تحت موجودہ ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں بھی یکم جولائی 2026 سے نظرثانی کی جائے گی۔ نئی سلیب کے باعث پیدا ہونے والے اضافی مالی اخراجات متعلقہ جامعات اپنے اندرونی مالی وسائل سے پورے کریں گی، اس مقصد کے لیے ایچ ای سی کی جانب سے اضافی فنڈز فراہم نہیں کیے جائیں گے ۔نئی سلیب جاری ہونے کے بعد جامعات میں تنخواہوں کی نظرثانی کا عمل شروع ہوگا اور اساتذہ کو یکم جولائی سے نظرثانی شدہ مالی فوائد ملیں گے ۔ ٹی ٹی ایس کا مقصد جامعات میں اعلیٰ معیار کے اساتذہ اور محققین کی خدمات حاصل کرنا اور انہیں تدریس و تحقیق کی بنیاد پر مسابقتی معاوضہ فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...