احمد محمود کا دورہ، تنظیم سازی، بلدیاتی انتخابات بارے ہدایات
رکنیت سازی مکمل اور بلدیاتی تیاری کی جائے ، پیپلزپارٹی کے اجلاس سے خطاب
ملتان (لیڈی رپورٹر)مخدوم سید احمد محمود کا دورہ ملتان، جہاں انہوں نے پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے صدر و رکن پنجاب اسمبلی میاں کامران عبداللہ مڑل سے ان کے کزن میاں فیصل مڑل کے انتقال پر تعزیت کی۔ مقامی ہوٹل میں پیپلزپارٹی ملتان کے عہدیداران کا مشترکہ اجلاس مخدوم سید احمد محمود کی صدارت میں ہوا۔ اہم اجلاس میں تنظیم سازی، رکنیت سازی، بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ مخدوم سید احمد محمود نے ہدایت کی کہ یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی اور رکنیت سازی کا عمل مکمل کرکے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاری کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوامی مسائل حل کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، اس لیے کارکن انتخابی تیاری ابھی سے شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور سرائیکی وسیب کے عوام کے سیاسی و معاشی حقوق کے لیے پیپلزپارٹی آواز بلند کرتی رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments