غیر قانونی تیل کی فروخت پر پٹرول پمپ سیل

غیر قانونی تیل کی فروخت  پر پٹرول پمپ سیل

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ایرانی تیل کی غیر قانونی سمگلنگ اور بغیر لائسنس پٹرول و ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی و فروخت کے۔۔۔

 خلاف کارروائی کرتے ہوئے اڈا گورمانی میں پٹرول پمپ سیل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید جواد حیدر شاہ کی ہدایت پر سول ڈیفنس ٹیم نے کارروائی کی۔ حکام کے مطابق اڈا گورمانی میں قائم راؤ خان پٹرولیم سروس (BE Energy) سے مطلوبہ K-Form، لائسنس اور پٹرول و ڈیزل کی سپلائی انوائسز دستیاب نہ ہونے پر پٹرول پمپ سیل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سید جواد حیدر شاہ نے کہا کہ ایرانی تیل کی غیر قانونی سمگلنگ اور بغیر لائسنس پٹرول و ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...