قتل کیس ،1مجرم کو سزائے موت، 5کو مختلف سزائیں
مزمل کو پھانسی و 20لاکھ جرمانہ، دیگر کو قید، دمان اور ارش کی سزائیں سنادیں
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بوریوالا شوکت علی کی عدالت نے تھانہ صدر بوریوالا میں درج قتل کے مقدمہ نمبر 429/24 کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 6 ملزمان کو سزائے موت، قید اور جرمانے سمیت مختلف سزائیں سنائیں۔ عدالت نے مجرم مزمل حسین کو سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔عدالت نے اختر حسین کو 10سال قید، 50 ہزار روپے جرمانہ اور 9 لاکھ 67 ہزار 619 روپے ارش کی سزا سنائی۔ عبدالغفار عرف کالی کو 25 ہزار روپے دمان اور 9 لاکھ 67 ہزار 619 روپے ارش، احسان کو 80 ہزار روپے دمان، وقاص عزیز عرف وکی کو 25 ہزار روپے دمان جبکہ محمد فاروق کو 65 ہزار روپے دمان کی سزا سنائی گئی۔مقدمے کے مطابق 2024 میں چک نمبر 457 ای بی میں 2 کنال اراضی کے تنازع پر فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار سے محمد شہزاد جاں بحق جبکہ ندیم، عبدالجبار، منظور، شہزاد، ذوالفقار، احسان، ظہور اور سیفاں بی بی زخمی ہوئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments