انجمن تاجران الجیلان روڈ کا چیمبر آف سمال ٹریڈرز سے الحاق
انجمن تاجران الجیلان روڈ کا چیمبر آف سمال ٹریڈرز سے الحاقاستقبالیہ تقریب میں خواجہ شفیق کی چار دہائیوں پر مشتمل تاجر خدمات کو خراجِ تحسین
ملتان (لیڈی رپورٹر) انجمن تاجران الجیلان روڈ چوک شاہ عباس ملتان نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان سے الحاق کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں تاجر رہنماؤں نے چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران و سرپرست اعلیٰ چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان خواجہ محمد شفیق کی تاجر برادری کے لیے خدمات کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران الجیلان روڈ نے دو سال قبل ایک دوسری تاجر تنظیم سے الحاق کیا تھا۔ سابق تنظیمی مدت مکمل ہونے پر انتخابات ہوئے ، جن میں عاصم اقبال ایوبی کا پینل واضح اکثریت سے کامیاب ہوا۔ نومنتخب قیادت کے اجلاس میں خواجہ محمد شفیق کی قیادت میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان سے الحاق کا فیصلہ کیا گیا۔
تقریب میں خواجہ محمد شفیق، شہوار حسین، شیخ عبدالندیم، محمد رفیق، محمد جمیل رحمانی، شیخ عمر دراز، چوہدری خلیل رحمانی، چوہدری محمد انور سہیل، فرحان خاکوانی، چوہدری محمد ناصر، محمد افضل ملک، طلعت سمیع، عالمگیر قریشی، عبدالجبار، امانت خان، اکرام خان، مہر محمد شاکر، محمد رمضان جانو، چوہدری محمد علی ناز اور ملک شبیر احمد سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔انجمن تاجران الجیلان روڈ کے صدر عاصم اقبال ایوبی، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد نعیم اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ خواجہ محمد شفیق گزشتہ 40 سال سے تاجر برادری کی خدمت کر رہے ہیں اور ان کی جدوجہد نوجوان تاجروں کے لیے مشعل راہ ہے ۔خواجہ محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاجروں کی دعاؤں کو اپنی کامیابی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ ان کے بقول انہیں مختلف ادوار میں سیاسی عہدوں کی پیشکش ہوئی، تاہم انہوں نے تاجر برادری کی خدمت جاری رکھنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے الجیلان روڈ کی نومنتخب قیادت کی جانب سے اعتماد کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments