میپکوصارفین کی شکایات کا بروت ازالہ ضروری، اکرم سیال
تاخیر پر کارروائی شروع، جی ایم آپریشن،افسروں کی بہتر کارکردگی کو سراہا
ملتان (خصوصی رپورٹر) جنرل منیجر آپریشن میپکو محمد اکرم سیال نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ افسران کی کارکردگی کا اہم پیمانہ ہے ۔ صارفین کو فوری ریلیف اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے مؤثر نگرانی اور شکایات کا مقررہ وقت میں حل ضروری ہے ۔ انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو سراہا، جبکہ شکایات کے ازالے میں تاخیر کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔محمد اکرم سیال نے ڈپٹی منیجر ریجنل کمپلینٹ سنٹر انجینئر عرفان بشیر کی نگرانی میں کسٹمر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی سی ایم ایس) کے تحت شکایات حل کرنے کی شرح اکتوبر 2025ء میں 86.49 فیصد سے بڑھ کر ستمبر 2026ء میں 96.78 فیصد ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بہتری کو مؤثر نگرانی، فیلڈ افسران سے رابطے اور زیرالتوا شکایات کے مسلسل فالو اَپ کا نتیجہ قرار دیا۔انہوں نے ایڈیشنل چیف انجینئر وہاڑی سرکل عظمت علی خان، سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن مظفرگڑھ سرکل انجینئر وسیم اختر اور ان کی ٹیموں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ یکم جولائی سے 12 اکتوبر 2026ء تک مظفرگڑھ سرکل کو مجموعی طور پر 49 ہزار 711 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 49 ہزار 700 کو مقررہ وقت میں حل کیا گیا۔ اس طرح کارکردگی 99.98 فیصد رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments