پاکستان سول سولجر موومنٹ کے عہدیداروں کی تعارفی میٹنگ

 پاکستان سول سولجر موومنٹ کے عہدیداروں کی تعارفی میٹنگ

پاکستان سول سولجر موومنٹ کے عہدیداروں کی تعارفی میٹنگ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) پاکستان سول سولجر موومنٹ ضلع وہاڑی کے عہدیداران کی تعارفی میٹنگ بادشاہ موٹرز، بوریوالہ روڈ وہاڑی پر منعقد ہوئی، جس کی صدارت ضلعی صدر شیر علی خان نے کی۔ میٹنگ میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے پر زور دیا گیا، جبکہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ بادشاہ خان، ضلعی صدر شیر علی خان، ضلعی جنرل سیکرٹری سلمان غنی، ضلعی لیبر سیکرٹری سید محمد اشرف، سٹی صدر حاجی محمد سرور، سینئر نائب صدر شیر خان، نائب صدر محسن جلیل، ضلعی ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن خان، فنانس سیکرٹری عنایت اللہ، انفارمیشن سیکرٹری محمد زبیر، آفس سیکرٹری شہزاد خان، آفس سیکرٹری محمد خان، ممبر محمد کاشف، میڈیا کوآرڈینیٹر عامر نذیر، تحصیل انفارمیشن سیکرٹری غلام حسین ساجد، تحصیل جوائنٹ سیکرٹری عاقب فاروق اور ممبر عبدالرحمن بھی موجود تھے ۔ ضلعی صدر شیر علی خان نے مرکزی چیئرمین حاجی تاج محمد خان، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کفایت اللہ خان، سینئر نائب صدر پاکستان رضا بادشاہ خان، مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری عامر ظہور ہارنی، صدر صوبہ پنجاب پیر مدثر چشتی اور جنرل سیکرٹری پنجاب خالد سلیم کی جانب سے اعتماد کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...