تاجر تنظیموں کا اتحاد مسائل کے حل کیلئے ناگزیر ، ظفر اقبال
تاجر تنظیموں کا اتحاد مسائل کے حل کیلئے ناگزیر ، ظفر اقبال سمال ٹریڈرز وفد کی نومنتخب عہدیدارون کو مبارکباد،حقوق کے تحفظ پر زور
ملتان (لیڈی رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے وفد نے انجمن تاجران چونگی نمبر 11 تا ریلوے پھاٹک کے نومنتخب صدر چوہدری اشفاق، جنرل سیکرٹری اصغر بھٹی اور دیگر عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ وفد نے نومنتخب عہدیداران کو ہار پہنائے ، گلدستے اور مٹھائی پیش کی۔ اس موقع پر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے سٹی صدر ظفر اقبال صدیقی، جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری، سینئر وائس چیئرمین شیخ عاصم اعجاز، چوہدری مزمل اور نوید حسین جراح بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر ظفر اقبال صدیقی نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ تاجروں کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور حقوق کے تحفظ کے لیے تمام تاجر تنظیموں کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران تاجروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے ۔جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری نے کہا کہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ تاجر تنظیموں کے درمیان رابطے ، مشاورت اور تعاون کو فروغ دے کر مسائل متعلقہ حکام تک پہنچائے جائیں تاکہ ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات ممکن ہو سکیں۔نومنتخب صدر چوہدری اشفاق نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاجروں کے مسائل کے حل، حقوق کے تحفظ اور کاروباری ماحول بہتر بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے تاجر تنظیموں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments