یوتھ اسمبلیوں کے اجلاس، موسمیاتی تبدیلیوں پر غور

 یوتھ اسمبلیوں کے اجلاس، موسمیاتی تبدیلیوں پر غور

یوتھ اسمبلیوں کے اجلاس، موسمیاتی تبدیلیوں پر غورمقامی حکمرانی بہتر بنانے ، فیصلہ سازی میں نوجوانوں کا کردار بڑھانے پر زور

ملتان (لیڈی رپورٹر) ملتان، مظفرگڑھ، لیہ، جھنگ اور کوٹ ادو کی ضلعی یوتھ اسمبلیوں کے نوجوان اراکین نے ’’رائزنگ لیڈرز: یوتھ اِن کلائمیٹ لیڈرشپ اینڈ گورننس‘‘منصوبے کے تحت اجلاسوں کے دوسرے مرحلے میں شرکت کی۔ یورپی یونین کے تعاون سے جاری تین سالہ منصوبہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) اور سوشل یوتھ کونسل آف پیٹریاٹس (سائیکوپ) کے اشتراک سے نافذ کیا جا رہا ہے ۔ کوٹ ادو، جھنگ اور مظفرگڑھ کے اجلاس یکم سے 6 اکتوبر جبکہ لیہ کا اجلاس 16 اور 17 اکتوبر 2026ء کو منعقد ہوا۔دو روزہ اجلاسوں میں نوجوان اراکین، منتخب نمائندوں، سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے افراد اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔ شرکاء نے مقامی طرز حکمرانی بہتر بنانے ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے اور عوامی فیصلہ سازی میں نوجوانوں کی شمولیت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔پہلے روز پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء، بلدیاتی انتخابات اور مقامی فیصلہ سازی میں نوجوانوں کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی سیکریٹری و ممبر بورڈ آف ریونیو جنوبی پنجاب بابر اقبال نے کلائمیٹ ریزیلینٹ پنجاب وژن اینڈ ایکشن پلان 2024ء پر گفتگو کرتے ہوئے اداروں کے درمیان تعاون اور ضلعی سطح پر موسمیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کی اہمیت اجاگر کی۔ ضلعی یوتھ اسمبلی سیکریٹریٹ نے موسمیاتی اقدامات اور حکمرانی میں نوجوانوں کا کردار مضبوط بنانے کے لیے مجوزہ اسٹریٹجک ایکشن پلان بھی پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...