غیر قانونی اسلحہ اور دیسی شراب برآمد، متعدد مقدمات درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ اور دیسی شراب برآمد کرلی۔
جبکہ ایک ملزم کو دوسرے ملزم کی گرفتاری سے بچنے اور فرار ہونے میں مدد دینے کے الزام میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے تھانہ صدر سرور شہید نے محمد امین پر ملزم محمد عمران کو گرفتاری سے بچنے اور فرار ہونے میں مدد فراہم کی، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری کارروائی میں تھانہ صدر سرور شہید پولیس نے احمد بری کے رہائشی محمد امتیاز کے قبضے سے مبینہ طور پر 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کی، جبکہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقے موضع پنوار شمالی میں محمد سعید کے قبضے سے بھی مبینہ طور پر 30 لیٹر دیسی شراب برآمد ہونے پر کارروائی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments