ایف آئی اے کی کارروائی، بیرون ملک جانے والے دو مسافر گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن عملے نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو حراست میں لے کر سرکل آفس منتقل کر دیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں مسافروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز مسافروں کو لے کر مدینہ روانہ ہونے والی تھی کہ امیگریشن چیکنگ اور جانچ پڑتال کے دوران عملے نے ایک مسافر کو حراست میں لے لیا۔ اس کی شناخت صادق حسن کے نام سے ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ مسافر کا متعلقہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
دوسری کارروائی میں دبئی جانے والے مسافر عدیل حفیظ کو بھی امیگریشن عملے نے لو پروفائل قرار دیتے ہوئے پرواز سے آف لوڈ کر دیا اور اپنی تحویل میں لے لیا۔ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافروں کو سرکل آفس منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں ان سے متعلق مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments