چھت میں پھنسی بلی کو ریسکیو ٹیم نے بحفاظت نکال لیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پتل موڑ کے قریب گھر کے برآمدے کی چھت میں پھنسی بلی کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا۔
تفصیلات کے مطابق 20 اکتوبر کو ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ ایک گھر کے برآمدے کی چھت میں بلی پھنس گئی ہے ، جسے نکالنے کے لیے فوری مدد درکار ہے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو سٹیشن کوٹ ادو سے فائر وہیکل روانہ کر دی گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر احتیاط سے اوزاروں کی مدد سے چھت کے گارڈر کے قریب دیوار کا ایک چھوٹا حصہ توڑا اور تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد بلی کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments