ڈپٹی کمشنر خانیوال کا گرلز ماڈل ہائی سکول میں سہولتوں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر خانیوال کا گرلز ماڈل  ہائی سکول میں سہولتوں کا جائزہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی ویژن کے تحت سرکاری سکولوں میں تعلیمی سہولیات اور تدریسی معیار کی نگرانی جاری ہے ۔

 اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کوٹ حق نواز کا دورہ کیا اور تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ اور طالبات کی حاضری، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف کلاس رومز میں طالبات سے سوالات کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...