فضل الرحمٰن مرحوم حاجی عبدالرحمن کی خدمات کو خراج عقیدت

 فضل الرحمٰن مرحوم حاجی عبدالرحمن کی خدمات کو خراج عقیدت

دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی ،اہلخانہ سے تعزیت ،حافظ عبداللہ کی دستار بندی

مونڈکا (نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاایگرو کیمیکلز ڈیرہ کا دورہ ، تقریب میں مرحوم حاجی عبدالرحمن کی جماعت کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حاجی عبدالرحمن جمعیت علمائے اسلام کے نظریاتی کارکن تھے اور ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان کی وفات سے خاندان اور جماعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ بعد ازاں انہوں نے حاجی عبدالرحمن کے صاحبزادے حافظ محمد عبداللہ کی دستار بندی کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...