سمرا پبلک ہائی سکول میں شہری شعور و ذمہ داری کے موضوع پر آگاہی سیشن
ملتان (خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول میں ماہانہ تھیم ‘‘شہری شعور و ذمہ داری’’ کے حوالے سے آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔
جس میں طلبہ کو شہری ذمہ داریوں، اخلاقی اقدار اور معاشرتی آداب سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر سکول کے سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان نے اسمبلی کے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہذب، پرامن اور متوازن معاشرے کی بنیاد اعلیٰ اخلاقیات، باہمی احترام، خود نظم و ضبط اور فرائض کی احسن طریقے سے ادائیگی پر قائم ہوتی ہے ۔انہوں نے طلبہ کو روزمرہ زندگی کے بنیادی آداب سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سلام میں پہل کرنا، خوش اخلاقی سے ملنا، بلا تفریق مساوی سلوک روا رکھنا، بڑوں کا احترام اور چھوٹوں پر شفقت کرنا دین اور معاشرتی زندگی کا حسن ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments