ڈی سی ، ڈی پی او کی خواجہ صوفی اللہ داد سہوؒ کے مزار پر حاضری

ڈی سی ، ڈی پی او کی خواجہ صوفی اللہ داد سہوؒ کے مزار پر حاضری

عرس کے انتظامات اور سکیورٹی کا جائزہ، زائرین کو سہولتیں فراہم کرنیکی ہدایت

وہاڑی،بورے والا (خبر نگار، نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے نواحی قصبے شیخ فاضل کا دورہ کیا اور معروف بزرگ خواجہ صوفی اللہ داد سہوؒ کے مزار پر حاضری دے کر دعا کی۔ اس موقع پر سجادہ نشین درگاہ خواجہ نور محمد سہو نے دونوں افسران کو دربار آمد پر گلوبند پہنائے ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے خواجہ صوفی اللہ داد سہوؒ کے 139ویں اور خواجہ نور محمد سلیمانی سہوؒ کے 97ویں دو روزہ سالانہ عرس کے انتظامات اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ عرس کا آغاز 31 اکتوبر سے ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے زائرین کے لیے صفائی، پانی کے چھڑکاؤ، انسداد ڈینگی سپرے اور دیگر سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او تصور اقبال نے فول پروف سیکیورٹی کے لیے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کرنے اور زائرین کی چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سجادہ نشین خواجہ نور محمد سہو نے بتایا کہ عرس کے پہلے روز چادر پوشی اور محفل نعت جبکہ دوسرے روز چادر پوشی اور محفل سماع منعقد ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...