وہاڑی میں ایف بلاک کا پانچ روز سے ٹرانسفارمر خراب
جمپر میں سپارکنگ ، ایک فیز کی خرابی، شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہ ہو سکا
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ایف بلاک میں مسجد غوث والی کے سامنے نصب ٹرانسفارمر کے جمپر میں سپارکنگ اور ایک فیز کی خرابی کے باعث اہل علاقہ گزشتہ پانچ روز سے مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ 118 ہیلپ لائن پر متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا۔ریحان، انوار، کاشان، شکیل، رحمت اللہ، ساجد اور دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ میپکو اہلکار خرابی دور کرنے کے بجائے عارضی اقدامات کرکے واپس چلے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق شکایت پر آنے والے اہلکار یہ کہہ کر مسئلہ حل کیے بغیر روانہ ہو جاتے ہیں کہ ٹرانسفارمر کے ایک فیز کی خرابی دور کرنا ان کی ذمہ داری نہیں اور اسے دوسرے عملے کی جانب سے ٹھیک کیا جائے گا۔اہل علاقہ کے مطابق بجلی کی خرابی سے انہیں مسلسل پریشانی کا سامنا ہے اور قیمتی برقی اشیا بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ شہریوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل وہاڑی، چیف میپکو اور وزیر توانائی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر ٹرانسفارمر کی خرابی دور کرائی جائے اور شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments