طلاق کی رنجش پرفائرنگ،سابق ساس قتل،1شخص زخمی

طلاق کی رنجش پرفائرنگ،سابق ساس قتل،1شخص زخمی

واقعہ چک نمبر 204 ڈبلیو بی میں پیش آیا، زخمی تشویشناک حالت میں نشتر منتقل

میلسی (نمائندہ دنیا) تھانہ ٹبہ سلطان پور کے علاقے چک نمبر 204 ڈبلیو بی میں مبینہ طور پر طلاق کی رنجش پر داماد نے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سابق ساس امینہ بی بی جاں بحق جبکہ غلام شبیر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ دانش سکول کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر نوید اقبال نے اپنے ساتھی محمد شاہد اور ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔ مقتولہ کے بیٹے اور مقدمے کے مدعی محمد رفاقت نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کی ہمشیرہ ملزم نوید اقبال کی سابقہ اہلیہ تھی اور دونوں کے درمیان طلاق ہو چکی تھی۔ مدعی کے مطابق ملزم نے اسی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہو کر اس کی والدہ کو قتل کیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ٹبہ سلطان پور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ ایس ایچ او رانا ثاقب نذیر کے مطابق مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...