سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج

 سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج

مسجد والے چوک کی جگہ شادی بیاہ و دیگر تقریبات کیلئے استعمال ،نوٹس کا مطالبہ

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) نواحی گاؤں 220 ای بی کے رہائشیوں نے مسجد والے چوک میں سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر ملتان سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ راؤ محمد اکرم نمبردار، مہر سعید احمد نمبردار، مہر مشتاق وصلی اور محمد جبار سندھو جٹ کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر وہاڑی کی حدود میں واقع یہ جگہ اہل دیہہ شادی بیاہ اور دیگر خوشی و غمی کی تقریبات کے لیے استعمال کرتے ہیں، تاہم بعض افراد وہاں چار دیواری تعمیر کر رہے ہیں۔مظاہرین کے مطابق چوک کے تین کونوں پر پہلے ہی قبضہ کیا جا چکا ہے ۔ ان کا الزام ہے کہ نواز ولد صوفی ہدایت اللہ نے پہلے جگہ پر قبضہ کیا، جبکہ اب محمد سردار نامی شخص مبینہ طور پر اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے باقی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔اہل دیہہ نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں، سرکاری اراضی واگزار کروائی جائے اور اسے گاؤں کے اجتماعی استعمال کے لیے محفوظ بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...