رشتہ تنازع پر خاتون پر مبینہ تشدد، کپڑے پھاڑ دیے

 رشتہ تنازع پر خاتون پر مبینہ تشدد، کپڑے پھاڑ دیے

گھر سے باہر بلا کر تشدد ، سنگین نتائج کی دھمکیاں ، پانچ افراد کے خلاف مقدمہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)کوٹ ادو کے نواحی علاقے موضع بیٹ قائم والا میں رشتہ کے تنازع پر خاتون کو گھر سے باہر بلا کر مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے اور کپڑے پھاڑنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو میں صغراں مائی زوجہ غلام حیدر موہانہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ گھر میں موجود تھی کہ موہانہ برادری کے نذیر احمد، محمد وسیم، محمد سلیم، پنل اور منیر احمد گھر کے باہر آئے اور آواز دے کر اسے باہر بلایا۔ جیسے ہی وہ دروازے پر پہنچی تو ملزمان نے مبینہ طور پر باہمی مشورے سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیے ۔ایف آئی آر کے مطابق شور مچانے پر اہل علاقہ موقع پر پہنچے تو ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ مدعیہ نے واقعے کی وجہ رشتہ کا تنازع بتایا ہے ۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں پانچوں نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...