کنٹینر کی ٹکر ،موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا

کنٹینر کی ٹکر ،موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا

بہاولپور روڈ پر حادثہ،سر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے سبب شعیب چل بسا

ملتان (کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔اڈا لاڑ، بہاولپور روڈ پر روڈپر تیز رفتار نامعلوم کنٹینر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ریسکیو کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار کا سر ڈیوائیڈر سے جا ٹکرایا، جس کے باعث اسے سر پر شدید چوٹ آئی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...