دکان سے سامان اٹھانے پر سی ای ودیگر کیخلاف کارروائی کا حکم
امتیاز احمد جوئیہ نے اظہر سلیم ودیگر سے ملکر سیل توڑ کر 14لاکھ کا سامان اٹھالیا
بورے والا (نمائندہ دنیا) لنک ریل بازار میں دکان کے تالے توڑ کر مبینہ طور پر 14 لاکھ روپے مالیت کا سامان اٹھانے کے معاملے پر عدالت نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن امتیاز احمد جوئیہ سمیت دیگر افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شوکت علی نے پولیس کو واقعے میں ملوث تمام افراد کے کردار کا تعین کرنے اور قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مجاہد کالونی کے رہائشی وقار مقصود کی لنک ریل بازار میں واقع دکان کو تنازع کے باعث کچھ عرصہ قبل اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نے سیل کر دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments