سیاسی شخصیات کا عارف زمان قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت
آصفہ بھٹو،مراد علی شاہ ، ناصر حسین شاہ کی گھر پر آمد، فاتحہ خوانی،دعائے مغفرت
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر،سٹی رپورٹر)میاں چنوں کے نواحی علاقے عارف آباد میں سابق رکن صوبائی اسمبلی مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر تعزیت کے لیے اہم سیاسی شخصیات ان کی رہائش گاہ پہنچ گئیں۔ آصفہ بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے مرحوم کے صاحبزادے بیرسٹر حیدر زمان قریشی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر سیاسی رہنماؤں نے مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ آصفہ بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔سیاسی شخصیات کی آمد کے پیش نظر عارف آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments