STEM مقابلے ،گرلز ہائی سکول لٹکراں نے ٹرافی نام کرلی

STEM مقابلے ،گرلز ہائی سکول لٹکراں نے ٹرافی نام کرلی

سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے تخلیقی منصوبوں میں بہترین کارکردگی

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لٹکراں کی طالبات نے اپنی ذہانت، تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی مہارتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے STEM مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ شاندار کارکردگی پر سکول نے فاتح ٹرافی بھی اپنے نام کر لی، جس پر تعلیمی حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔مقابلے میں مختلف سکولوں کی طالبات نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے موضوعات پر مبنی منفرد ماڈلز، سائنسی کٹس اور تخلیقی منصوبے پیش کیے ۔ جیوری ممبران نے تمام سکولوں کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں، جدت اور عملی مہارتوں کو پرکھا۔ جیوری میں نصراللہ سہرانی بھی شامل تھے ۔ جائزے کے بعد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لٹکراں کو متفقہ طور پر فاتح قرار دیا گیا۔اس کامیابی پر سکول انتظامیہ اور اساتذہ نے طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کی مسلسل محنت، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور جدید سائنسی تعلیم سے دلچسپی کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں جدید سائنسی علوم سے روشناس کرانے کے لیے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔ طالبات کی اس کامیابی کو تعلیمی حلقوں کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...