ٹرین کی زد میں آکر 75 سالہ بزرگ خاتون جاں بحق
ریلوے لائن عبور کرتے حادثہ پیش آیا،گھر میں کہرام ،اہلخانہ غم سے نڈھال
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ریلوے لائن عبور کرنا 75 سالہ بزرگ خاتون کے لیے جان لیوا ثابت ہوا، ڈی جی خان سے ملتان جانے والی ٹرین کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق تونسہ بیراج کے علاقے فقیر والی میں ڈی جی کینال کے چھانہ پل کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 75 سالہ خاتون ٹرین کی زد میں آگئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت نذیر مائی زوجہ رب نواز، سکنہ شادن لنڈ بوٹ اتراء کے نام سے ہوئی ہے ۔حادثے کے وقت ڈی جی خان سے ملتان جانے والی 227 اپ شٹل ٹرین وہاں سے گزر رہی تھی کہ خاتون ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے اس کی زد میں آگئیں۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ خاتون کا بیٹا شفقت علی بھی جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔ حادثے کی خبر ملتے ہی اہل خانہ اور عزیز و اقارب غم سے نڈھال ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments