منشیات فروشی ثابت، عدالت نے مجرم کو 14 سال قید سنا دی
پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد، پولیس نے 5200 گرام چرس برآمد کی تھی
وہاڑی (خبرنگار ) عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد صفدر عرف باؤ کو 14 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج بوریوالا سرفراز احمد کھگہ نے مقدمہ نمبر 465/26 تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا کا فیصلہ سناتے ہوئے سزا کا حکم جاری کیا۔ استغاثہ کے مطابق پولیس نے ملزم کو منشیات سپلائی کے لیے جاتے ہوئے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 5200 گرام چرس برآمد کی تھی۔ عدالت نے شواہد اور گواہوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments