جدید زرعی ٹیکنالوجی سے گندم کی پیداوار دوگنا ممکن،ماہرین

جدید زرعی ٹیکنالوجی سے گندم کی پیداوار دوگنا ممکن،ماہرین

کنونشن میں معیاری کھادوں کے متوازن استعمال ، جدید طریقہ کاشت اپنانے کی تلقین

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر محکمہ زراعت ملتان شہزاد صابر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کی سہولت کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، کیونکہ کسان ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی اور محکمہ زراعت توسیع پنجاب کے اشتراک سے منعقدہ سرسبز گندم کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فارم ایڈوائزری سروسز مینیجر فاطمہ فرٹیلائزر ڈاکٹر سعید اقبال نے کہا کہ جدید زرعی تحقیق، معیاری کھادوں کے متوازن استعمال اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی اپنا کر گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ گزشتہ سال کاشتکاروں نے جدید زرعی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے 70 من فی ایکڑ تک پیداوار حاصل کی۔ پاکستان میں گندم کی موجودہ اوسط پیداوار تقریباً 35 من فی ایکڑ ہے ، جسے بہتر زرعی طریقوں سے دوگنا کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر یوٹی بدرالدین شہریار نے کہا کہ حکومت پنجاب کسان کارڈ سمیت مختلف سہولیات کے ذریعے کاشتکاروں کی مدد کر رہی ہے ۔ کسان ملک کا فخر ہیں اور حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔دیگر مقررین نے کہا کہ ملکی زرعی زمینوں کی ضروریات کے مطابق فاطمہ فرٹیلائزر کی تیزابی اثر رکھنے والی کھادیں، سرسبز نائٹروفاس اور کین گوارا موزوں ہیں۔

 

کنونشن میں یونیورسٹی آف فیصل آباد سب کیمپس بورے والا کے پرنسپل ڈاکٹر محمد ساجد محمود، ڈائریکٹر فارم ٹریننگ اینڈ اڈاپٹو ریسرچ ڈاکٹر محمد کاشف، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع رانا محمد عارف، فاطمہ فرٹیلائزر کے نمائندوں، زرعی ماہرین، کاشتکاروں، وکلا، تاجروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر عثمان غنی نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کاشتکاروں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...