ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں مستحق نوجوانوں کو مفت تربیت
سینکڑوں نوجوان اندرون وبیرون ملک روزگار حاصل کرنے میں کامیاب
سکندرآباد (نامہ نگار) ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ شجاع آباد کا شعبہ الیکٹریکل غریب اور بے روزگار نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور انہیں باعزت روزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (پی وی ٹی سی) کے زیر انتظام ادارے سے اب تک سیکڑوں نوجوان فنی تربیت حاصل کرنے کے بعد اندرون اور بیرون ملک روزگار حاصل کر چکے ہیں۔انسٹرکٹر الیکٹریکل راؤ محمد کاشف وحید نے بتایا کہ ادارے میں غریب اور مستحق نوجوانوں کو مفت فنی تربیت فراہم کی جاتی ہے ، جبکہ مختلف کورسز میں داخلے جاری ہیں۔ نئی کلاسز کا آغاز یکم جنوری سے ہوگا۔ ادارے میں ڈریس میکنگ، بیوٹیشن، کمپیوٹر آپریٹر اور جنرل الیکٹریشن سمیت مختلف شعبوں میں تربیتی کورسز کروائے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کورس مکمل کرنے والے طلبہ کو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کا منظور شدہ سی بی ٹی لیول سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ ادارہ تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو اندرون اور بیرون ملک روزگار کے حصول میں بھی معاونت فراہم کرتا ہے ۔راؤ محمد کاشف وحید کا کہنا تھا کہ فنی تعلیم نوجوانوں کو ہنرمند بنانے ، انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور بے روزگاری میں کمی لانے کا مؤثر ذریعہ ہے ۔ نوجوان فنی مہارت حاصل کرکے باعزت روزگار کما سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments