قائمہ کمیٹی اجلاس ، ارکان کی عدم شرکت تشویشناک ، نتاشا دولتانہ

قائمہ کمیٹی اجلاس ، ارکان کی عدم شرکت تشویشناک ، نتاشا دولتانہ

صرف پی پی کے 3 ارکان شریک ، کورم پورا نہ ہونے پر کارروائی آگے نہ بڑھ سکی تمام ارکان پر پارلیمانی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے باقاعدگی سے شرکت پر زور

وہاڑی (خبرنگار)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی نتاشا دولتانہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں ارکان کی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں صرف تین ارکان شریک ہوئے اور تینوں کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا، جس کے باعث کورم پورا نہ ہونے پر کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔اپنے بیان میں نتاشا دولتانہ نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے ارکان ملک کے مختلف علاقوں سے طویل سفر کرکے آتے ہیں، لیکن حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان کی عدم شرکت افسوسناک ہے ۔ یہ صورتحال بار بار سامنے آ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے بعد اب قائمہ کمیٹیوں میں بھی ارکان کی عدم دلچسپی پارلیمانی ذمہ داریوں کے حوالے سے تشویشناک ہے ۔ قائمہ کمیٹیاں قانون سازی، قومی معاملات پر بحث اور حکومتی کارکردگی کی نگرانی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، لیکن کورم پورا نہ ہونے سے یہ عمل متاثر ہوتا ہے ۔نتاشا دولتانہ نے تمام ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنی پارلیمانی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کریں تاکہ جمہوری ادارے مؤثر انداز میں اپنا آئینی کردار ادا کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...