صوبائی محتسب نے 65 طلبہ کو 90 لاکھ کے وظائف دلوادیئے

صوبائی محتسب نے 65 طلبہ کو 90 لاکھ کے وظائف دلوادیئے

زیر التوا تعلیمی وظائف کی ادائیگی ممکن، متاثرہ طلبہ کی شکایات پر فوری کارروائی کی گئی

ملتان (خصوصی رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب کی مداخلت پر 65 طلبہ کو طویل عرصے سے زیر التوا 90 لاکھ روپے کے تعلیمی وظائف ادا کر دیئے گئے ۔ترجمان کے مطابق تعلیمی وظائف کی رقم طویل عرصے سے واجب الادا ہونے کے باوجود طلبہ کو ادا نہیں کی جا رہی تھی، جس پر متاثرہ طلبہ نے تاخیر کے خلاف محتسب پنجاب کے دفتر سے رجوع کرتے ہوئے اپنی شکایات درج کرائیں۔صوبائی محتسب پنجاب نے تمام شکایات کی انفرادی طور پر جانچ پڑتال کی اور متعلقہ حکام کو وظائف کی ادائیگی میں تاخیر ختم کرکے طلبہ کو ان کی رقوم فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ترجمان کے مطابق احکامات پر عملدرآمد کے نتیجے میں 65 طلبہ کو مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے کے تعلیمی وظائف فراہم کر دیئے گئے ، جس سے طویل عرصے سے مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبہ کو ریلیف مل گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...