وہاڑی ، کھلے گٹر میں بچہ گر گیا، شہری نے بحفاظت نکال لیا
چک نمبر 24 ڈبلیو بی میں ڈھکن غائب ہونے سے حادثہ، فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) چک نمبر 24 ڈبلیو بی میں گٹر کا ڈھکن غائب ہونے کے باعث ایک معصوم بچہ کھلے گٹر میں جا گرا۔ قریب موجود ایک شہری نے فوری طور پر اپنی جان کی پروا کیے بغیر بچے کو بحفاظت باہر نکال لیا، جس سے ایک بڑے حادثے سے بچت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 24 ڈبلیو بی میں گٹر پر ڈھکن نہ ہونے کے باعث شہریوں، خصوصاً بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ واقعے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی غفلت اور عدم توجہی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کھلے گٹر کسی بھی وقت بچوں، بزرگوں اور راہگیروں کے لیے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، مگر ان مقامات کو محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چک نمبر 24 ڈبلیو بی سمیت ضلع بھر میں کھلے گٹروں اور بغیر ڈھکن مین ہولز کا فوری سروے کرایا جائے اور تمام مقامات پر حفاظتی ڈھکن نصب کیے جائیں۔ اس کے علاوہ غفلت کے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments