ضلع کونسل کے 23ارکان میرے ساتھ ہیں ‘ سمیرا ملک کا دعویٰ

ضلع کونسل کے 23ارکان میرے ساتھ ہیں ‘ سمیرا ملک کا دعویٰ

خوشاب کی ترقی کیلئے اہل قیادت کا انتخاب کرنا ہو گا‘ سابق وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے ضلع کونسل خوشاب میں اکثریت حاصل کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے ۔ سابق وفاقی وزیر نے گذشتہ روز نو منتخب چیئر مینوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں 23چیئر مینوں نے شرکت کی ۔ ان میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب 11اور آزاد حیثیت میں جیتنے والے 12چیئر مین شامل تھے ۔ اس موقع پر سمیرا ملک نے کہا کہ ضلع کونسل کے 23ارکان میرے ساتھ ہیں۔خوشاب کی تعمیر وترقی کے لئے اہل قیادت کا انتخاب کرنا ہو گا ۔ ہمارا مقصد ضلع کونسل کی سربراہی باصلاحیت ، تجربہ کار اور دیانت دار شخصیت کے سپرد کرنا ہے تاکہ ضلع خوشاب کی تعمیر و ترقی کی رفتار تیز ہو سکے ۔ پدھڑارسے نو منتخب چیئرمین ملک عمران بشیر اعوان نے کہا کہ چیئرمین ضلع کونسل کیلئے مسلم لیگی قیادت جس کو بھی نامزد کرے گی حمایت کریں گے ۔ اس موقع پر ن لیگی چیئر مینوں میں عمران بشیر اعوان، مسعود نذیر راجڑ، ملک طارق پنجہ، حاجی امجد محمود، ملک تیمور سلطان، ملک ہادی بخش، عصمت اﷲ جوئیہ، چوہدری محمد خالد، امیر حیدر سنگھا، پیر نسیم الحسن اور علی چواتی آزاد حیثیت میں جیتنے والوں میں سردار ریحان بلوچ، ملک مختار اعوان، ملک شیر عالم گنجیال‘ میاں محمد منیر، ملک وارث بگھور، رضوان مختار رندھاوا، چوہدری نور محمد، زبیر حیات اُتراء، پیر رفیع الدین ، اﷲ دتہ ، ملک سجاد اعوان اور صالح محمد چدھڑ موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں