دختر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ منیرہ بانو کی 88ویں سالگرہ پر تقریب کا اہتمام

دختر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ منیرہ بانو کی  88ویں سالگرہ پر تقریب کا اہتمام

)دختر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ ، محترمہ منیرہ بانو کی 88ویں سالگرہ کے سلسلہ میں پاکستان ادب اکادمی کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دختر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ ، محترمہ منیرہ بانو کی 88ویں سالگرہ کے سلسلہ میں پاکستان ادب اکادمی کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی جس میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بزم فکر اقبالؒ کے صدر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ منیرہ بانو نے فکر اقبال ؒ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے والد گرامی سے وابستہ بہت سی اہم معلومات فراہم کیں۔ ڈاکٹر ہارون الرشید نے محترمہ کے فرزند اقبال صلاح الدین کو فون پر سالگرہ کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں