رائو اسلم فراز سٹی پریس کلب ساہیوال کے صدر شفیق چودھری جنرل سیکرٹری منتخب
سٹی پریس کلب ساہیوال کے انتخابات مکمل ، متفقہ طور پر رائو محمد اسلم فراز صدر،رانا محمد امان اﷲ سینئر نائب صدر ،بھائی ظفر نائب صدر،محمد شفیق چوہدری جنرل سیکرٹری،مہر حنین ہنی جوائنٹ سیکرٹری،طلحہ شفیق چوہدری فنانس سیکرٹری،راو صہیب مشرف سیکرٹری اطلاعات منتخب کیے گئے
ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا) جبکہ قاری امجد علی چیئرمین مجلس عاملہ،راو عاشر حفیظ ،جاوید بلوچ،عباس اعوان ممبر مجلس عاملہ شامل ہیں۔اس موقع پر نو منتخب صدر راو اسلم فراز ، جنرل سیکرٹری محمد شفیق چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام تر کوششیں اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔