بیمار مرغیاں،چکن شاپ ،گٹکے بیچنے پر پان کی دکان سیل

بیمار مرغیاں،چکن شاپ ،گٹکے بیچنے پر پان کی دکان سیل

586ساشے گٹکا ضبط کر لیا گیا،ہوٹل اور کریانہ سٹور کو جرمانے

سرگودھا(نامہ نگار )فوڈ سیفٹی ٹیم نے مین بازار میانی بھیرہ میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکے ، زائد المیعاد کولڈڈ رنکس ،مصالحہ جات اور بسکٹس کی فروخت پر پان شاپ کو سیل کرتے ہوئے 586 ساشے گٹکا ضبط کر لیا، تحصیل ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت پر چکن شاپ کو سربمہر کیا،اس دوران ہوٹل اور سپر کریانہ سٹور کوزائد المیعاد اشیاء کی فروخت اور حفظان صحت کے ناقص انتظامات کے باعث مجموعی طور پر9ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 75کلو مضر صحت گوشت،15لٹر کولڈ ڈرنکس،6کلو انرجیل،4کلو چائے اور4کلو بسکٹس تلف اورمعمولی نقائص پر 35فوڈ پوائنٹس کووارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں