240پیکٹس گٹکا،5کلو سنیکس،5کلو مصالحہ جات تلف
فوڈ سیفٹی ٹیم کی چیکنگ،مجموعی طور پر61ہزارروپے جرمانہ عائد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فوڈ سیفٹی ٹیم نے سرگودھا میں معائنے کے دوران ڈیری ، ڈرنک کارنر، سویٹس ، سوڈا واٹر شاپس ، 2کریانہ سٹورز کو حفظان صحت کے ناقص انتظامات ، زائد المیعاد اشیاء،اور سابقہ نوٹسز کی خلاف ورزیوں کے باعث مجموعی طور پر61ہزارروپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 240پیکٹس گٹکا،5کلو سنیکس،5کلو مصالحہ جات اور4لٹر کولڈ ڈرنکس تلف کر دیں۔