بے آسرابچے، خواتین، بوڑھے اداروں میں عید منائینگے

بے  آسرابچے، خواتین، بوڑھے اداروں میں عید منائینگے

نماز عید،اجتماعی قربانیوں کے انتظام کے علاوہ تقریبات کا بھی اہتمام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں بے آسرابچے ’ خواتین’ بوڑھے افراد کی بڑی تعداد عید اپنے پیاروں سے دور ایس او ایس ویلیج’ شیلٹر ہوم’ دارلامان’ ہاسٹلز و دیگر ایسے نجی اداروں جو بے سہارا لاوارثوں کو پناہ دینے کیلئے کام کر رہے ہیں میں عید کی خوشیاں منائے گی،جہاں نماز عید،اجتماعی قربانیوں کے انتظام کے علاوہ تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے اداروں کے سربراہوں نے ضلع کی نمایاں شخصیات کو اپنے اپنے اداروں میں عید کے ایام میں دورہ کرنے کی دعوت دی ہے ’ تا کہ اداروں میں مقیم لوگوں بالخصوص بچوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں