9غیر ملکی برانڈ کی سمگل شدہ سگریٹ وسیع پیمانے پرفروخت

9غیر ملکی برانڈ کی سمگل شدہ سگریٹ وسیع پیمانے پرفروخت

سرگودھا،خوشاب،میانوالی اور بھکر کے ڈیلرز کروڑوں منافع کما رہے

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حساس ادارے کی طرف سے صوبائی حکام کوارسال کردہ رپورٹ میں آگاہ کیا گیا ہے کہ سگریٹ کے 9غیر ملکی برانڈ کی سمگل شدہ سگریٹ وسیع پیمانے پر سرگودھا کے چاروں اضلاع میں فروخت کی جا رہی ہے ،جبکہ اس سلسلہ میں قائم کیا گیا ٹوبیکو سیل کی کارکردگی صفر ہے ،متعلقہ ضلعی حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے سماج دشمن عناصر کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے ، جو کہ باعث تشویش ہے ، ضلع سرگودھا کے 20،خوشاب کے 27،میانوالی کے 18اور بھکر کے 6ڈیلرز کروڑوں روپے منافع کما رہے ہیں ،رپورٹ میں ضلعی سربراہان کو ترجیح بنیادوں پر خصوصی کریک ڈاؤن کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی اور مستقل چیک اینڈ بیلنس کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں