سستی چینی فراہم کر نے کے حوالہ سے انتظامیہ متحرک

 سستی چینی فراہم کر نے کے حوالہ سے انتظامیہ متحرک

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اے ڈی سی جی کی ضلع کے شوگر ڈیلرز سے میٹنگ

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکو مت پنجاب کی پا لیسی کے مطابق عوام کو سستی چینی فراہم کر نے کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ متحرک ۔ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی ہدایت پر اے ڈی سی جی محمدا عجاز جو ئیہ نے اس سلسلہ میں ضلع بھر کے شوگر ڈیلرز سے ڈی سی آفس میں خصوصی میٹنگ کی ۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب نے عوام کو 90روپے فی کلوگرام چینی فراہم کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔جس پر عملدرآمد کیلئے آپ کا تعاون ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ وسیع تر عوامی مفاد میں ضلع بھر میں حکو مت پنجاب کے مقرر کر دہ نر خوں کے مطابق دوکا نداروں کو چینی کی سپلا ئی یقینی بنا نے کیلئے اپنی ڈیما نڈ سے آگا ہ کریں تا کہ پراسس مکمل کر کے سستی چینی کی مارکیٹس میں جلد ازجلد دستیا بی کو یقینی بنا یا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں طارق محمود دھا ریوال کو فوکل پرسن نا مزد کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں