گنے کی کرشنگ شروع ،سڑکوں سے گزرنا محال ہو گیا
گنے کی لوڈ ٹرالیاں گزرنے سے جگہ جگہ ٹریفک جام،طلبا پریشان
شاہ پورصدر (نامہ نگار ) گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع ہوتے ہی شاہ پور صدرسٹی جھاوریاں کے شہریوں کا سڑکوں سے گزرنا محال ہو گیا ، نتھووالہ ، بسراء ،کہوٹ ،کنڈان ، نون جاگیر,بیربل ،میگھہ کدھی ،چک پٹری شمالی ،و جنوبی بکھربار اور دیگر اہم قصبات کو ملانے والی سڑکیں کے اندر سے گنے کی لوڈ ٹرالیاں گزرتی ہے گنے کی ٹرالیوں کی وجہ سے سڑک جگہ جگہ سے بند ہو جاتی ہے اڈا ٹم ٹم چوک شاہپورسٹی ،کلمہ چوک شایپورصدر،لاری اڈہ پل جھاوریاں جبکہ العربعیہ شوگرملز 5کلومیٹر شاہپورصدرکے سامنے پر تجاوزات کی بھرمار اور ٹرالیوں کے ٹریفک جام نے شہریوں کا گزرنا محال کر دیا سکولوں اور کالجوں کے طلباو طالبات کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔