زرعی ادویات کے لئے لائسنس کے اجراء تجدید کیلئے تربیتی شیڈول کا اعلان
میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ میانوالی رانا ذوالفقار علی نے زرعی ادویات کے لئے لائسنس کے اجراء ، سابقہ جاری کردہ لائسنسز کی تجدید کے پہلے مرحلے کے تحت تربیتی شیڈول کا اعلان کیا ہے ۔
شیڈول کے مطابق ضلع میانوالی کے رہائشی اور ڈیلرز زرعی ادویات فریش و تجدید لائسنس کیلئے درخواستیں یکم مارچ تا15مارچ 2022تک جمع کرواسکتے ہیں۔ نئے لائسنس کیلئے ٹریننگ فیس 6600روپے جبکہ تجدید لائسنس کیلئے 3300روپے مقرر کی گئی ہے ۔فریش لائسنس کے حصول ٹریننگ درخواست کے ہمراہ تین عدد پاسپورٹ سائز تصاویر ،شناختی کارڈ اور پرانے لائسنس ٹریننگ سٹرٹیفکیٹ کی ایک عدد فوٹو کاپی فوٹو کاپی لف کرنا ضروری ہے ۔