واپڈا سب ڈویژن آفس کا اندراج شکایات کیلئے دیا گیا فون نمبر بند رہنا معمول
کندیاں (نمائندہ دنیا )واپڈا سب ڈویژن آفس کے سرکاری پی ٹی سی ایل کمپلینٹ نمبر کا بندرہنا روز کا معمول بن گیا۔
صارفین واپڈا وکو اپنی شکایات درج کرانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، شہریوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے محلوں کی اکثر بجلی ہر آدھے یا گھنٹے بعد خراب ہوجاتی ہے جب ہم محکمہ واپڈاسب ڈویژن کندیاں کے آفس کے سرکاری پی ٹی سی ایل کے نمبر پرکمپلینٹ درج کرانے کیلئے کال کریں تو پہلے یہ سرکاری کمپلینٹ نمبر اکثربند ملتاہے اوراگرکھلامل جائے توڈیوٹی پر موجود اہلکارغفلت لاپرواہی کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹیلفون سیٹ کا ریسیور ایک سائیڈ پر رکھ کرہماری کال نہیں اٹینڈ کرتے شہریوں نے واپڈا حکام سے اس بات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔