گورنر سے یونان کی سفیر کی ملاقات
کراچی(اے پی پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے یونان کی سفیر ایلینی پوریشی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارتی تعاؤن، ثقافتی روابط اور سیاحت کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا۔
منگل کو گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاک۔یونان تجارتی حجم میں اضافے ، برآمدات و درآمدات کے فروغ، وفود کے تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاؤن بڑھانے پر اتفاق کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات، چاول، کھیلوں کے سامان اور دیگر برآمدی شعبوں میں وسیع استعداد موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کار سندھ میں موجود بہترین مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاک یونان دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے ۔اس موقع پریونان کی سفیر نے سندھ کے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہارکیا۔