پابندی کے باوجود مضر صحت سپاریوں،گٹکا کی فروخت

پابندی کے باوجود مضر صحت سپاریوں،گٹکا کی فروخت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پابندی کے باوجود شہر سمیت ضلع بھر میں گٹکا ،مین پوری سمیت مضر صحت سپاریوں کی فروخت کا دھندا وسیع پیمانے پر جاری ہے ، اور لوگوں میں بیماریاں پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک تجاوز کر تی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ حالیہ کاروائیوں کے باوجود شہر سمیت ضلع بھر میں گٹکا، مین پوری،121،رتن سمیت مختلف نوعیت کی تمباکو اورچھالیوں سے تیار کر دہ نشہ آوراور مضر صحت سپاریوں کی فروخت کم ہونے کی بجائے پہلے کی نسبت بڑھی ہے ،بیشتر دوکاندار چھپ چھپا کر یہ نشہ آور اشیاء اپنے مستقل خریداروں کو فروخت کر رہے ہیں، نوجوان ،بوڑھے بالخصوص چھوٹی عمر کے بچوں اور خواتین میں ان اشیاء کے استعمال کا رجحان اور لوگوں میں منہ اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اس جانب سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر قسم کی سپاریوں پر سختی سے پابندی کروائے ۔

پابندی کے باوجود شہر سمیت ضلع بھر میں گٹکا ،مین پوری سمیت مضر صحت سپاریوں کی فروخت کا دھندا وسیع پیمانے پر جاری ہے ، اور لوگوں میں بیماریاں پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک تجاوز کر تی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ حالیہ کاروائیوں کے باوجود شہر سمیت ضلع بھر میں گٹکا، مین پوری،121،رتن سمیت مختلف نوعیت کی تمباکو اورچھالیوں سے تیار کر دہ نشہ آوراور مضر صحت سپاریوں کی فروخت کم ہونے کی بجائے پہلے کی نسبت بڑھی ہے ،بیشتر دوکاندار چھپ چھپا کر یہ نشہ آور اشیاء اپنے مستقل خریداروں کو فروخت کر رہے ہیں، نوجوان ،بوڑھے بالخصوص چھوٹی عمر کے بچوں اور خواتین میں ان اشیاء کے استعمال کا رجحان اور لوگوں میں منہ اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اس جانب سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر قسم کی سپاریوں پر سختی سے پابندی کروائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں